اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کا مستقبل روشن ہے اور اس مقصد کے لئے دونوں فریقین کے درمیان سرکاری اور نجی شعبوں کے تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے ایران اور لاطینی امریکہ کے درمیان اچهے سیاسی تعلقات موجود ہیں اور اب ہم تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لئے بهی سازگار فضا فراہم کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان سمندری مواصلات، ٹرانسپورٹیشن، کسٹم سروس کی سہولت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.
ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساته بینکاری شعبے میں تعاون کے لئے دستخط ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس معاہدے کے ساته دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایکواڈور ہمیشہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کا دفاع کیا ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مؤقف پایا جاتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲